Live Results Assembly Elections 2018

وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قومی میموریل ملک کے نام کیا وقف

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتاز و نامور سائنسداں بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں پئی کارمبومیں تعمیر شدہ قومی میموریل کو آج ملک کو وقف کیا۔

Jul 27, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 07:03 PM IST

رامیشورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتاز و نامور سائنسداں بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں پئی کارمبومیں تعمیر شدہ قومی میموریل کو آج ملک کو وقف کیا۔ مسٹر مودی خصوصی طیارے کے ذریعے میدورے پہنچے اور یہاں سے ہیلی کاپٹر سے رامیشورم پہنچے۔ انہوں نے میموریل کا افتتاح کرنے سے پہلے قومی پرچم کشائی کی۔

تمل ناڈو کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن، لوک سبھا کے نائب اسپیکر ایم تھبي دورئي، وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي اور ریاست کے وزیر بھی اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قومی میموریل ملک کے نام کیا وقف

(Photo: PIB)

مسٹر مودی نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیارکئے گئے میموریل میں رکھی گئی پینٹنگز اور تصاویر اور 45 فٹ اونچی اگنی -2 میزائل کے ماڈل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میموریل کے اندر بنائے گئے ڈاکٹر کلام کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ انهوں نے اس موقع پر ڈاکٹر کلام کو خراج تحسین پیش کی اور ان کے خاندان کے ارکان سے بات چیت کی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز