وزیر اعظم مودی کی کروناندھی سے ملاقات ، معلوم کی خیریت

Nov 06, 2017 07:22 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 07:22 PM IST

چنئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دراوڑ منیترگژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کروناندھی سے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوران کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔تمل روزنامہ ’ڈیلی تھانتی‘ کے پلیٹینم جوبلی تقریب اور پی ایم او میں تعینات سینئر سول سروس کے افسر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد مسٹر مودی نے مسٹر کروناندھی سے ان کی گوپال پورم میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈی ایم کے مطابق یہ ملاقات اخلاقی ملاقات تھی اور اس دوران دونوں کے درمیان کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔مسٹر کروناندھی کے گھر پر مسٹر مودی کا ڈی ایم کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن، راجیہ سبھا رکن کونی موزی، سابق وزیر دورائی مورگن اور ترجمان ٹی کے ایس ایل نگوون نے استقبال کیا۔ وہ تقریباً پندرہ منٹ تک وہاں رہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ گورنربنواری لال پروہت،مرکزی وزیر نرملا سیتارمن وغیرہ تھے۔

وزیر اعظم مودی کی کروناندھی سے ملاقات ، معلوم کی خیریت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز