pm narendra modi attack on chandrababu naidu and congress– News18 Urdu

چندرابابونائیڈونے کانگریس کےآگے سرجھکا دیا: نریندرمودی

وزیراعظم نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملا لینے پرآندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈوپرشدید نکتہ چینی کی اورالزام لگایا کہ اقتدارکوبچانے کے لئے ہی چندرا بابونے ایسا کیا ہے۔

Jan 06, 2019 06:56 PM IST | Updated on: Jan 06, 2019 06:56 PM IST

حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملا لینے پرآندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو پرشدید نکتہ چینی کی اورالزام لگایا کہ اقتدار کوبچانے کے لئے ہی چندرا بابونے ایسا کیا ہے۔ مودی نےا ے پی کے اننت پور، کڑپہ، کرنول، نرساراوپیٹ اور تروپتی پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی بوتھ ورکروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کی۔

وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ سابق وزیراعلی این ٹی راماراو تیلگو فخرکی حقیقی علامت ہے، جنہوں نے تیلگو مفادات سے دغا بازی پر کانگریس کو کبھی معاف نہیں کیا۔ مودی نے کہا کہ این ٹی راماراو نے کانگریس سے پاک ہندوستان کی مہم کی قیادت کی تھی اورمخالف کانگریس نیشنل فرنٹ قائم کیا تھا۔ تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ ان کے داماد نے کانگریس کے سامنے اپنا سرجھکادیا۔

چندرابابونائیڈونے کانگریس کےآگے سرجھکا دیا: نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی: فائل فوٹو

Loading...

نریندرمودی نے کہا کہ سنہرے آندھراپردیش کے این ٹی راماراو کے خواب کو اس وقت حقیقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جب ایک خاندان نہیں بلکہ ریاست کا ہرشہری ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھائے۔

Loading...