کیرالہ پولیس نے ہائی کورٹ کو بتایا : بشپ نے کئی مرتبہ کی تھی راہبہ کی آبروریزی

کیرالہ کی راہبہ کی آبروریزی کے معاملہ میں پولیس نے ہائی کورٹ میں حلف نامہ میں یہ تسلیم کیا ہے کہ بشپ فرینکو ملکل نے آبروریزی اور غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے تھے ۔

Sep 12, 2018 02:47 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 02:47 PM IST

کیرالہ کی راہبہ کی آبروریزی کے معاملہ میں پولیس نے ہائی کورٹ میں حلف نامہ میں یہ تسلیم کیا ہے کہ بشپ فرینکو ملکل نے آبروریزی اور غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے تھے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق حلف نامہ کے ساتھ پیش میڈیکل رپورٹ میں بھی اس کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بشپ نے کئی مرتبہ متاثرہ راہبہ کی آبروریزی کی تھی۔

ادھر راہبہ نے ہندوستان میں ویٹی کن کے نمائندہ کو ایک خط لکھ کر معاملہ کی جانچ کرانے اور بشپ فرینکو کو عہدہ سے ہٹانے کی فریاد کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کل عدالت میں حلف نامہ داخل کرے گی۔

کیرالہ پولیس نے ہائی کورٹ کو بتایا : بشپ نے کئی مرتبہ کی تھی راہبہ کی آبروریزی

علامتی تصویر

غور طلب ہے کہ راہبہ کی آبروریزی کے معاملہ میں کیرالہ ہائی کورٹ نے پیر کو سخت رخ اختیار کیا تھا۔ بینچ نے کیرالہ حکومت سے اس سلسلہ میں تشکیل ایس آئی ٹی کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات دینے کیلئے کہا ۔ عدالت نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ متاثرہ اور اس کی حمایت میں آئیں راہباوں کے تحفظ کیلئے ان کی جانب سے کیا کیا گیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز