وزیر اعظم مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کو لے کر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے خلاف پولیس میں شکایت

Mar 09, 2018 09:13 AM IST | Updated on: Mar 09, 2018 09:36 PM IST

تلنگانہ : وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں تلنگانہ کے وزیر اعلی  چندر شیکھر راؤ کے خلاف پولیس میں  شکایت کی گئی  ہے۔ پولیس کے مطابق راؤ کے خلاف  انہیں شکایت موصول ہوئی  ہے ، لیکن اس تعلق سے  فی الحال کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق وکیل ایم اے کاوی نے یہ شکایت کی ہے۔ وکیل نے اپنی شکایت میں الزام لگا ہے کہ  راؤ نے ریاست میں ایک عوامی پروگرام کے دوران وزیر اعظم  مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔

وزیر اعظم مودی پر قابل اعتراض تبصرہ  کو لے کر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے خلاف پولیس میں شکایت

پولیس نے کہا کہ انہیں راؤ کے خلاف شکایت ملی ہے لیکن اس سے متعلق فی الحال کوئی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی پر ایک پروگرام کے دوران  مودی کے خلاف قابل اعتراض لفظوں کے استعمال کا الزام لگایا تھا  ۔ تاہم راؤ نے ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وہ وزیر اعظم کے اچھے دوست ہیں  ، ایسا کبھی نہیں بول سکتے۔ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ  میں نے کسی کے ساتھ غلط رویہ اختیار نہیں کیا ہے ۔ میں وزیر اعظم مودی کا سب سے اچھا دوست ہوں ، تاہم میں نے ان سے دہلی میں ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا ، لیکن وہ وقت نہیں دے پائے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز