پولیس فلیگ ڈے پر بنگلورو کے 27 افسران، 118 پولس اہلکاروں کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Apr 04, 2017 07:23 PM IST | Updated on: Apr 04, 2017 07:23 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو میں پولیس فلیگ ڈے پروگرام کا وزیر اعلیٰ سدرامیا نے افتتاح کیا ـ بنگلورو کے کورمنگلا میں واقع کے ایس آر پی میدان میں منعقدہ پولیس فلیگ ڈی پروگرام میں وزیر داخلہ جی پرمیشور، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر کے دتہ، سٹی پولیس کمشنر پروین سود کے علاوہ دیگر پولس افسران بھی شریک رہے ـ اس موقع پرتقریباؒ 118 پولیس اہلکاروں کو گولڈ میڈل سے نوازاگیا ـ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ بدمعاشوں پر کڑی نگاہ رکھیں ـ ایسا کرنے کی صورت میں ریاست کو درپیش قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں پو قابو پایا جاسکتا ہے ـ انہوں نے بتایا کہ کئی لوگ گواہی دینے سےڈرتے ہیں اور پیچھے ہٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے معاملات ابھی تک عدالت میں زیر التوا ہیں ـ ان کا ڈر اسی وقت نکالا جاسکتا ہے جب پولیس اہلکار ان لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ـ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کئی سالوں سے پولیس اہلکاروں کی ترقی نہیں ہوئی تھی اب تقریباً 12 ہزار پولیس اہلکاروں کی ترقی ہوئی ہے اور ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ـ   انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس اہلکاروں کے لیے درکار تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی، اس کے بدلے میں حکومت پولیس اہلکاروں سے کئی توقعات بھی رکھتی ہے اورامید کرتی ہےکہ اہلکارحکومت کی امیدوں پر کھرے اتریں گے ـ فلیگ ڈے کے موقع پر بنگلورو کے 27 افسران  کو  بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے ـ گولڈ میڈل ملنے کے بعد متعلقہ افسروں کی ذمہ داری مزید بڑھ جائیگی ـ مجھے امید ہے کہ افسران عوام کی امیدوں پر کھرے اُتریں گے ـ

پولیس فلیگ ڈے  پر بنگلورو کے 27 افسران، 118 پولس اہلکاروں کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز