یکساں سول کوڈ ہندوؤں کیلئے ، مسلمانوں کیلئے ان کا پر سنل لا ہی سب سے اوپر: پرکاش امبیڈکر

ملک میں سماجی انصاف دلانے اور یہاں کے باشندوں کو ایک دوسرے کا احترام سکھا نے کے لیے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے بیدار نوجوان اور خوشحال وطن کے عنوان سے ملک بھر می ایک مہم کا آغاز کیا ہے ۔

Feb 27, 2017 11:55 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 11:55 PM IST

بھٹکل : ملک میں سماجی انصاف دلانے اور یہاں کے باشندوں کو ایک دوسرے کا احترام سکھا نے کے لیے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے بیدار نوجوان اور خوشحال وطن کے عنوان سے ملک بھر می ایک مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس سلسلے میں بھٹکل میں ویلفیئر پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس سے بابا صاحب امبیڈ کر کے پوتے پرکاش امبیڈکر اور پارٹی کی ریاستی صدر للتا نائک نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔

مقررین نے اس موقع پر برادران وطن کے سنجیدہ طبقہ کو ساتھ لے کر خوشگوار تبدیلیاں لانےکی ضرورت پر زور دیا ۔ پرکاش امبیڈکر نے یکساں سول کوڈ پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ ہندوؤں کے لیے ہے۔ مسلمانوں کے لئے ان کا پر سنل لا ہی سب سے اوپر رہے گا ۔

یکساں سول کوڈ ہندوؤں کیلئے ، مسلمانوں کیلئے ان کا پر سنل لا ہی سب سے اوپر: پرکاش امبیڈکر

اقدار پر مبنی سیاست کا نعرہ دے کر میدان کار میں اترنے والی ملک کی نوخیز سیاسی پارٹی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نےملک میں بردران وطن کے ساتھ مل کراپنی سیاسی بساط کو وسعت دینے اور یہاں کے باشندوں کو سماجی انصاف دلانے کے لئے منصوبہ بند جد و جہد کا آغاز کیا ہے ۔ بیدار نوجوان اور خوشحال وطن کے نئے نعرے کے ساتھ پارٹی ملک بھر میں بیداری مہم چلا رہی ہے ۔

بھٹکل میں کل ڈبلیو پی آئی کی جانب سے ایک روڈ شو اور اس کے بعد ایک بڑے عوامی اجلاس کے ساتھ پارٹی نے بھٹکل میں اپنی موجود گی کا ثبوت دیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ریاستی صدرللتا نائک نے نوٹ بندی کے فیصلہ پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمعصوم مسلم نوجوانوں کی بےجا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بھٹکل میں منعقدہ پروگرام سے قبل ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ، جو شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے بھٹکل کے اہم راستوں سے گزر کر پبلک چبوترہ پرختم ہوئی ۔ ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Loading...

ریلی کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت میں ویلفیئر پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری مجتبی فاروق نے کہا کہ ملک میں پچھلے 70 سالوں سے سیاست کی گدی پر کچھ خاندانوں کی اجارہ داری رہی ہے اور ان پارٹیوں نے یہاں بسنے والے سبھی طبقات کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےنام پر بھٹکل کو جس طریقہ سے بدنام کیا گیا ، وہ بھی اسی ناانصافی کا ایک حصہ ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز