حیدرآباد: نظام کے میوزیم سے تقریباً 50 کروڑ کے بیش قیمتی برتن چوری

چوروں نے نظام کو سونے کا ایک ٹفن باکس، جواہرات سے جڑا ہوا کپ اورہیرا سمیت کئی بیش قیمتی اشیا پرہاتھ صاف کردیا۔

Sep 04, 2018 10:07 PM IST | Updated on: Sep 04, 2018 10:08 PM IST

حیدرآباد کی پرانی حویلی واقع نظام کے میوزیم میں چوروں نے ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ اتوار رات چوروں نے نظام کو سونے کا ایک ٹفن باکس، جواہرات سے جڑا ہوا کپ اور ہیرا سمیت کئی بیش قیمتی اشیا پر ہاتھ صاف کردیا۔

میوزیم کے افسران کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق میوزیم کی  تیسری منزل میں چوری کا یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فٹیج کی بنیاد پر یہ اطلاع ہاتھ لگی ہے کہ چور وینٹیلیٹر کے راستے سے میوزیم میں داخل ہوئے تھے۔

حیدرآباد: نظام کے میوزیم سے تقریباً 50 کروڑ کے بیش قیمتی برتن چوری

Loading...

آپ کو بتا دیں کہ ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان (ساتویں) نے کیا تھا۔ چوری کے بعد حیدرآباد پولیس نے چوروں کا پتہ لگانے کے لئے 10 ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں ان قدیم اشیا کی قیمت تقریباً 50 کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز