کرناٹک میں صرف سرکاری سطح پر منائی جائے گی ٹیپو جینتی، نجی پروگراموں کو نہیں ملے گی اجازت

Nov 06, 2017 11:52 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 11:52 PM IST

گلبرگہ : کرناٹک کی کانگریس حکومت نے غیر سرکاری طور پر ٹیپو جینتی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو زبانی طور پر ہدایت دی ہے کہ کسی کو بھی ٹیپو جینتی پرائیوٹ طور پر منانے کی اجازت نہ دی جائے۔ انڈور یا آؤٹ ڈور کسی بھی طرح کا پروگرام کرکے غیر سرکاری افراد کو ٹیپو جینتی منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سماجی لیڈران حکومت کے اس مبینہ فیصلہ کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صرف سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی کے انعقاد کا مبینہ فرمان غیر جمہوری ہے ۔ ٹیپو جینتی کے نام پر صرف ایک ہار چڑھانے سے مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ ٹیپو سلطان کی تاریخ کو نوجوان نسلوں تک پہنچانے کیلئے عوامی پروگرام ضروری ہیں ۔علاوہ ازیں سدارمیا پر بی جے پی کے ڈر سے پیچھے ہٹنے کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔

کرناٹک میں صرف سرکاری سطح پر منائی جائے گی ٹیپو جینتی، نجی پروگراموں کو نہیں ملے گی اجازت

کرناٹک حکومت کے اس مبینہ فرمان سے ٹیپو سلطان کے چاہنے والوں میں کافی بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بی جے پی کی منگلورو یاترا کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، تو ٹیپو جینتی کے انعقاد کے لئے ایسے ہی انتظامات کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ادھر ذرائع کے مطابق محکمہ انٹلی جنس نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ شرپسند عناصر ٹیپو جینتی کی آڑ میں لا اینڈ آرڈر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز