تلنگانہ اور آندھر پردیش میں 34 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو 2531 کاحج کوٹہ مختص

Jun 29, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:03 PM IST

حیدرآباد : حکومت ہند نے ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے جملہ 34 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج 2017کے لئے جملہ 2531نشستوں کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ اس طرح تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے 3413 عازمین کے علاوہ مزید 2531 خوش نصیب عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے یہ اعلان کرتے ہوئے پرائیویٹ طور پر عزم حج کا ارادہ رکھنے والے افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ مسلمہ ٹور آپریٹرز کی فہرست کی جانچ کرنے اور ان کو کوٹہ الاٹ کئے جانے کا اطمینان حاصل ہونے کے بعد ہی ان سے معاملت کریں‘ اس طرح وہ کسی بھی فراڈ یا دھوکہ دہی سے بچ سکتے ہیں‘ کیونکہ ماضی میں بوگس آپریٹرز کی وجہ سے عازمین حج دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دو زمروں میں کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے ۔

زمرہ اول میں15 ٹور آپریٹرز میں سے 9 آپریٹرز کو فی کس 105نشستیں اور 6 آپریٹرز کو فی کس 106نشستیں الاٹ کی گئی ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے: الاعظم ٹورز اینڈ ٹراویلس ‘ الحرا ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ آلٹن ٹراویلس اینڈکارگو‘ ال ےٰسین ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ عرفات ٹورز حج اینڈ عمرہ گروپ‘ آرک انٹر پرائزس ٹراویل ایجنسی‘ بادشاہ ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ گولڈن ٹراویلس‘ ھاجرٹورز اینڈ ٹراویلس‘ مدینہ ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ رزاق انٹر پرائزس ‘ رائل ٹراویلز اینڈ کارگو سروس‘ شریف ٹورز اینڈ ٹراویلز ‘ الفہد حج اینڈ عمرہ ٹورز اینڈ ٹراویلس اور بسم اللہ ٹورز اینڈ ٹراویلس شامل ہیں۔

تلنگانہ اور آندھر پردیش میں 34 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو 2531 کاحج کوٹہ مختص

زمرہ II میں جملہ 19 ٹور آپریٹرز کو فی کس 50نشستوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعہ عمل میں آیا۔ ان ٹور آپریٹرز میں ایرو ونگز ٹراویل اینڈ کارگو ایجنسی ‘ ایر ورلڈ ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ المیزان ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ الاقصیٰ ٹورز اینڈ ٹراویلس ‘ بکہ ٹورز حج اینڈ عمرہ سروسس‘ ال نور حج اینڈ عمرہ سروسس ( کڈپہ ) ‘ فضل حج گروپ‘ قومی ٹورز اینڈ ٹراویلس ( کڈپہ )‘ ال توحید ٹورز اینڈ ٹراویلس فار حج اینڈ عمرہ ‘ الاجابہ ٹورز حج اینڈ عمرہ سروسس ‘ ال وطن ٹورز اینڈ ٹراویلس‘ فضل ٹورز اینڈ ٹراویلس ( کرنول) ‘ ایم جی حج گروپ ‘ مبارک حج اینڈ عمرہ سروسس‘ ثنا ٹورز اینڈ ٹراویلز‘ یونیک ٹراویلس ‘ ہورائزن ٹراویلس پرائیویٹ لمیٹیڈ ‘ رشیدیہ ٹورز اینڈ ٹراویلس ( رائے چوٹی) ‘ آمنہ ٹورز اینڈ ٹراویلس ( اننت پور) شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ زمرہ II کے 8 ٹور آپریٹرز کوالفائیڈ قرار پائے ہیں‘ لیکن ان کا نام ڈرا میں نہیں آیا‘ آئندہ سال 2018 سے 2022 کی نئی پالیسی بنے گی تب اس کے لحاظ سے ان کا نام ڈرا میں اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز