اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی اسکیموں سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

کرنول۔ ادونی شہر میں واقع فرید صاحب محلہ اردو میونسپل ایلیمنٹری اسکول میں محکمہ آندھرا پردیش اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع کرنول کی جانب سے ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی مختلف اقلیتی اسکیموں سے متعلق شعوری بیداری کا اہتمام کیا گیا۔

Apr 29, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 06:45 PM IST

کرنول۔ ادونی شہر میں واقع فرید صاحب محلہ اردو میونسپل ایلیمنٹری اسکول میں محکمہ آندھرا پردیش اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع کرنول کی جانب سے ریاستی حکومت کے ذریعہ  چلائی جارہی  مختلف اقلیتی اسکیموں سے متعلق شعوری بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اقلیتوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقلیتی افسرمکرم خان نے یہ بتایا کہ حکومت آندھرا پردیش مسلم اقلیتوں کو خود روزگار سے جوڑنے اورمعاشی حالت کو مضبوط کرنے کیلئے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ جس کے تحت اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے بے روزگاروں کو روزگارسے جوڑنے کیلئے سبسڈی قرضہ جات فراہم کئے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے طلبہ میں اسکالر شپ ، دلہن اسکیمس وغیرہ جیسی اسکیمیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

انھوں نے مسلم اقلیتوں سے خواہش کی کہ وہ ان تمام اسکیموں سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔ مزید انھوں نے بتایا کہ  کوئی  نئی اسکیم متعارف کروانے کیلئے اگر تجاویز دیں تو ان تجاویز  پر عمل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی اسکیموں سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز