مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے یوم شہادت پر بنگلورو، میسور اور سری رنگاپٹن میں تقریبات کا انعقاد

May 05, 2017 08:36 PM IST | Updated on: May 05, 2017 08:36 PM IST

بنگلورو : کرناٹک میں آج مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کا یوم شہادت منایاگیا۔ گزشتہ روز ہی کے دن1799میں انگریزوں کے خلاف لڑی گئی میسور کی چوتھی جنگ میں حضرت ٹیپوسلطان شہید ہوئےتھے۔ یوم شہادت کے موقع پربنگلورو، میسور، سری رنگاپٹن اوردیگرشہروں تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔

بنگلورو میں ٹیپو پیلیس کے سامنےٹیپوسلطان یونائٹیڈفرنٹ کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کرناٹک میں ٹیپوسلطان سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیپوسلطان سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے یوم شہادت پر بنگلورو، میسور اور سری رنگاپٹن میں تقریبات کا انعقاد

خیال رہے کہ کرناٹک میں ہی ایک خاص نظریات کے لوگ ٹیپو کو ہندو مخالف پیش کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور اس پوری تاریخ سے انکار کرتے ہیں جو ٹیپو سلطان نے انگریزاں سے لوہا لیتے ہوئے رقم کی تھی ۔ جب جب اس مجاہد آزادی کی یاد کا کوئی موقع ہوتا ہے، تنقید کا دور بھی شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ غنیمت رہا کہ کسی پروگرام کی مخالفت نہیں کی گئی جیسے پہلے کی جاتی رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز