Live Results Assembly Elections 2018

پڈوچیری: ایل جی کرن بیدی پربھڑکے اے آئی اے ڈی ایم کے ممبراسمبلی، جم کرہوئی تلخ کلامی

ایک سرکاری تقریب کے دوران کرن بیدی ناراض ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو وہاں سے چلے جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

Oct 02, 2018 08:19 PM IST | Updated on: Oct 02, 2018 08:21 PM IST

پڈوچیری میں گاندھی جینتی کے موقع پرایک تقریب میں لیفٹیننٹ گورنرکرن بیدی اورایک اے آئی اے ڈی ایم کے ممبراسمبلی کے درمیان اسٹیج پرجم کرتلخ کلامی ہوگئی۔ اس حادثہ کا ایک ویڈیووائرل ہوگیا ہے۔ ویڈیومیں واضح طورپردکھائی دے رہا ہے کہ کرن بیدی ناراض ہیں اور ممبراسمبلی سے کہہ رہی ہیں کہ برائے مہربانی یہاں سے چلے جائیں۔

اس کے بعد اے آئی ڈی ایم کے ممبراسمبلی اے انلبلگن نے دو بارکرن بیدی سے "پلیز گو" کہا۔ ممبراسمبلی نے جب ایل جی کرن بیدی سے برائے مہربانی جانے کو کہا تو وہاں موجود کئی لوگوں نے تالیاں بھی بجائیں۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔

پڈوچیری: ایل جی کرن بیدی پربھڑکے اے آئی اے ڈی ایم کے ممبراسمبلی، جم کرہوئی تلخ کلامی

پڈوچیری کی ایل جی کرن بیدی اور اے آئی اے ڈی ایم کے ممبراسمبلی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

Loading...

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب کھلے میں بیت الخلا سے پاک ریاست کا اعلان کرنے کے لئے پڈوچیری میں پروگرام منعقد کیا جارہا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریرکے دوران ممبراسمبلی کا مائیک بند ہوگیا، جس میں وہ پڈوچیری انتظامیہ کی تنقید کررہے تھے۔

ممبراسمبلی کا الزام ہے کہ کرن بیدی کے کہنے پران کا مائیک بند کیا گیا۔ اسی وجہ سے ممبراسمبلی ناراض ہوگئے۔ تنازعہ ہونے کی وجہ سے ممبراسمبلی نے پروگرام کا بائیکاٹ کردیا۔ حالانکہ اس معاملے کے بعد کرن بیدی نے ٹوئٹ کرکے کہا "ایک ممبراسمبلی کا بولنے کا دوران مائیک بند ہوگیا تھا، جبکہ ان سے چھوٹی تقریرکی گزارش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے اپیل کو نہیں مانا، جس کے بعد وہ بھڑک گئے"۔  

پڈوچیری کو اوڈی ایف بنانے کی سمت میں کام کرنے والوں کے احترام میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:       وزیر اعظم مودی جب تک ملک کے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں: کرن بیدی

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز