بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو بنیں گی ڈپٹی کلکٹر ، اے پی پبلک سروس کمیشن نے دی منظوری

Jun 30, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Jun 30, 2017 01:04 PM IST

حیدرآباد: بیڈ منٹن کی مشہورحیدرآبادی کھلاڑی و اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو کو کو ڈپٹی کلکٹر مقرر کرنے حکومت کی تجویز کو آندھراپردیش پبلک سروس کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔کمیشن کے چیرمین اُدے بھاسکر کی صدارت میں گورننگ کونسل کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں حکومت کی اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کو منظوری دے دی گئی ۔اس کے فوری بعد اس سے متعلق فائل حکومت کو بھیج دی گئی ۔حکومت توقع ہے کہ اندرون ایک یا دو دن اس پر احکام جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے اولمپکس میں بہتر مظاہرہ کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سندھو کو ڈپٹی کلکٹر بنایا جائے گا۔

بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو بنیں گی ڈپٹی کلکٹر ، اے پی پبلک سروس کمیشن نے دی منظوری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز