بنگلور میں اندرا کینٹین کا افتتاح ، 5 روپے میں ناشتہ اور 10روپے میں ملے گا کھانا

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کرناٹک حکومت کی غریبوں کا سستا کھانا فراہم کرانے کے منصوبہ اندرا کینٹین کا افتتاح کیا۔

Aug 16, 2017 06:09 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 06:09 PM IST

بنگلور: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کرناٹک حکومت کی غریبوں کا سستا کھانا فراہم کرانے کے منصوبہ اندرا کینٹین کا افتتاح کیا۔ مسٹر گاندھی نے کینٹین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اندرا کینٹین 'سب کو کھانے مہیا کرانے کی کانگریس کے عزم کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افتتاحی موقع کی تصویر یں بھی لگائی ہیں۔

اس شروعات کے لئے کرناٹک حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بنگلور میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔ کینٹین میں پانچ روپے میں ناشتہ اور 10 روپے میں سبزی والا کھانا ملے گا کچھ وقت بعد ریاست کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی کینٹین کھولی جائیں گی۔

بنگلور میں اندرا کینٹین کا افتتاح ، 5 روپے میں ناشتہ اور 10روپے میں ملے گا کھانا

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

کرناٹک کے وزیر اعلی ایم سددھارمیا نے اس موقع پر کہا کہ اندرا کینٹین کے ذریعہ ریاست کو بھوک سے پاک اور لوگوں خاص طورپر مزدوروں اور دوسری ریاستوں سے آئے غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرانے میں مدد ملے گی ۔ مسٹرگاندھی نے کہا کہ ہمارا مقصد اندرا کینٹین کے ذریعہ سستی شرح پر بنگلور کے مہنگے ریستوراں میں ملنے والامعیاری کھانا فراہم کیا جائے۔

بنگلور میں کل ملاکر 198 وارڈ ہیں ابتدائی مرحلے میں 101 کارپوریشن وارڈوں میں یہ کینٹین کھولی جائے گی۔ باقی 97 کینٹین مہاتما گاندھی کے 150 ویں سالگرہ کے موقع پر 02 اکتوبر کو کھولی جائیں گی۔ کرناٹک کے 2017۔18 کے بجٹ میں بنگلور کے تمام 198 وارڈوں میں اندرا کینٹین کھولنے کے لئے 100 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔خیال رہے کہ کرناٹک میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز