Live Results Assembly Elections 2018

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ کانگریس کے منشورمیں شامل ہوگا: راہل گاندھی

راہل نے کہا کہ خواتین کی سلامتی کے لئےعلیحدہ خواتین پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، جہاں پرخاتون پولیس افسرہوں گی۔

Sep 18, 2018 06:43 PM IST | Updated on: Sep 18, 2018 06:45 PM IST

حیدرآباد: کانگریس صدر راہل گاندھی نے واضح کیا کہ مرکز میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پرآندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیاجائے گا اورریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مرکز سے تعاون کیاجائے گا۔

انہوں نے اے پی کے کرنول ضلع کے بائی ریڈی فنکشن ہال میں طلبہ سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی کے برسراقتدارآنے پرڈیزل اورپٹرول کو جی ایس ٹی کے تحت لایاجائے گا اور جی ایس ٹی کے ڈھانچہ میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ کانگریس کے منشورمیں شامل ہوگا: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

موجودہ طورپرعوام جی ایس ٹی میں 15اقسام کے ٹیکس اداکر رہے ہیں۔ تاہم کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد حقیقی جی ایس ٹی نافذ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ملک میں لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی پرتوجہ دی جائے گی اوران کے لئےعلیحدہ خواتین پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، جہاں پر خاتون پولیس افسرہوں گی۔ اس پولیس اسٹیشن میں جاکر بغیرکسی مشکل کے متاثرہ خواتین اپنی شکایات خاتون افسروں سے کر سکیں گی۔

Loading...

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے مردوں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کے مساوی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے مخصوص پولیس اسٹیشن کا وعدہ کانگریس کے منشور میں شامل ہوگا۔خواتین کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں آتے ہوئے سیاست کی نوعیت کو بدلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   راہل بولے- مالیا کے دعوے کی تحقیقات کرائیں پی ایم مودی، جیٹلی سے لیں استعفی

انہوں نے کہاکہ خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کا پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے کانگریس نے وعدہ کیا۔ تاہم وزیراعظم نے خواتین ریزرویشن بل کو پس پشت ڈال دیا۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ یوپی میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے خاتون کی عصمت دری کے واقعہ پروزیراعظم نریندرمودی نے خاموشی اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   مدھیہ پردیش میں انتخابی بگل بجانے کے لئے راہل گاندھی کا زبردست روڈ شو، پوسٹروں میں بتایا گیا "شیوبھکت"۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز