مرکز میں برسراقتدار آنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا : راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

Jan 11, 2019 04:52 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 04:52 PM IST

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے دورہ پر مسٹر گاندھی نے جمعہ کو شرمک کالونی میں رہنے والے ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ میں یہاں اپنے ’من کی بات‘ کرنے نہیں آیا ہوں ، میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں۔ مسٹر گاندھی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔

مسٹر گاندھی نے وہاں موجود ہندستانی لوگوں سے کہا کہ ہر مذہب، ہر ریاست، ہر ذات کا نام آپ نے روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے یہاں کہا کہ بڑآدمی ہم سے ملاقات کرنے آیا ہے، کوئی بڑا آدمی نہیں ہوتا میں بالکل آپ جیسا ہوں۔مسٹر گاندھی نے کہاکہ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں  ، جو بھی آپ کو چاہئے ، جو بھی آپ کی مشکلات ہیں، جہاں بھی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں، ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مرکز میں برسراقتدار آنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا : راہل گاندھی

مرکز میں برسراقتدار آنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا : راہل گاندھی

ہندستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہاکہ آپ نے ہندستان کی ریاستوں اور غریب عوام کی مدد کی اور آپ نے یہ شہر، جو پوری دنیا میں عظیم ہے، دوبئی کو بنانے کا کام کیا ۔ میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔متحدہ عرب مارات اور خاص طورپر دوبئی کی ترقی میں ہندستانی لوگوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنا خون، پسینہ اور وقت اس ملک کو بنانے کے لئے دیا اور آپ نے ہندستان کے عوام کا نام روشن کیا ہے۔

خیال رہے کہ آندھراپردیش اسمبلی انتخابات اسی برس ہونے ہیں۔ اس وقت ریاست میں مسٹر این چندربابو نائیڈو کی سربراہی والی تیلگو دیشم پارٹی کی حکومت ہے۔ تیلگو دیشم مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل تھی ، لیکن آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ پوری نہیں ہونے پر گزشتہ برس پارٹی این ڈی اے سے علیحدہ ہوگئی اور تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز