کرناٹک کے وزیرتوانائی کی رہائش گاہ پر دوسرے دن بھی چھاپہ مار کاروائی، کانگریس کا احتجاج

Aug 03, 2017 12:51 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 12:51 PM IST

بنگالورو۔ کرناٹک کے وزیرتوانائی کی رہائش گاہ پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں کی چھاپہ مار کاروائی آج بھی جاری ہے۔ انکم ٹیکس کے افسران ریاستی وزیر سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ ڈی کے شیوکمارایگل ٹن ریزارٹ میں قیام پذیرہیں جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ افسروں نے شیوکمار کے 60ٹھکانوں سے 11کروڑ روپئے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔ ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ سے کئی دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعوی سامنے آنے کی اطلاع ہے۔ ایگل ٹن وہی ریزارٹ ہے جہاں گجرات کانگریس ارکان اسمبلی قیام پذیرہیں اور ڈی کے شیوکماران ارکان اسمبلی کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔

اسی دوران لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈ رملک ارجن کھرگے نے ڈی کے شیوکمار کے خلاف آئی ٹی کے چھاپوں کے دفاع میں حکومت کے بیانات کو گمراہ کن قراردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرا کے تمام وضاحتی بیانات کے باوجود یہ سوال اپنی جگہ برقرارہیکہ شیوکمار کے مکانات پر اسی وقت چھاپہ مارکاروائی کیوں کی گئی ہے۔ اس بیچ کرناٹک کے کانگریس کارکنوں نے ان چھاپوں کے خلاف آج بھی احتجاج کیا۔

کرناٹک کے وزیرتوانائی کی رہائش گاہ پر دوسرے دن بھی چھاپہ مار کاروائی، کانگریس کا احتجاج

محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی

کانگریس کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے بی جے پی ،امیت شاہ اوروزیراعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ ان ہاتھوں میں موجود پلے کارڈس پرامیت شاہ اور مودی کے کارٹون بنے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز