وزیر ریلوے سُریش پربھو نے کیا بنگلوروـ ہاسن فاسٹ پیسنجر ٹرین کا افتتاح

Mar 28, 2017 05:44 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:44 PM IST

بنگلورو۔ آج بنگلورـ ہاسن فاسٹ پیسنجنر ٹرین کا افتتاح عمل میں  آیا ـ بنگلورو کے یشونت پور ریلوے اسٹیشن میں مرکزی وزیر ریلوے سُریش پربھو، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، وزیر اعلیٰ سدرامیا، مرکزی وزیر اننت کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر اس نئی ٹرین کا افتتاح کیا ـ  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سُریش پربھو نے بتایا کہ محکمہ ریل میں شفافیت لانے کے لیے حتی المقدور کوشش کی جا رہی ہے ـ محکمہ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ـ

سریش پربھو نے بتایا کہ یشونت پور ـ کرشناراج پورم اور یلہنکا ریلوے اسٹیشن کو ترقی دی جائیگی ـ  سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ 21 سالوں کے بعد ان کا یہ خواب اب شرمندہ تعبیر ہوا ہے ـ انہوں نے بتایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے اشتراک سے یہ نئی ٹرین شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے سال 97ـ1996 میں ہی اس پروجیکٹ کیلئے 1290 کروڑ روپئے منظور کیے گئے تھے ـ

وزیر ریلوے سُریش پربھو نے کیا بنگلوروـ ہاسن فاسٹ پیسنجر ٹرین کا افتتاح

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز