سیاست میں رجنی کانت ، نئی پارٹی کی تشکیل کا اعلان ، تمل ناڈو میں سبھی سیٹوں پر اتاریں گے امیدوار

تمل ناڈو کے سپر اسٹار رجنی کانت نے سال 2017 کے آخری دن اپنی نئی سیاسی اننگز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Dec 31, 2017 12:49 PM IST | Updated on: Dec 31, 2017 12:49 PM IST

چنئی : تمل ناڈو کے سپر اسٹار رجنی کانت نے سال 2017 کے آخری دن اپنی نئی سیاسی اننگز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چنئی میں راگھویندر کلیان منڈپم میں اپنے حامیوں اور مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ انہیں سیاست میں آنے سے ڈر نہیں لگتا ۔ وہ یقینی طور پر سیاست میں انٹری کررہے ہیں ۔ تمل سپر اسٹار نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی بنائیں گے اور ساتھ ہی اگلے اسمبلی انتخابات میں وہ سبھی 234 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔

جنوبی ہندوستان میں تھلائیو یعنی باس کے نام سے مشہور رجنی کانت نے کہا کہ تمل ناڈو میں جمہوریت برے دور سے گزر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے لوگ ہمارا مذاق بناتے ہیں ، اگر میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا تو مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔

سیاست میں رجنی کانت ، نئی پارٹی کی تشکیل کا اعلان ، تمل ناڈو میں سبھی سیٹوں پر اتاریں گے امیدوار

میں دولت اور شہرت کیلئے سیاست میں نہیں آرہا ہوں، مجھے کچھ چیزیں بدلنی ہیں ، کچھ چیزوں میں اصلاح کرنی ہے ۔ فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست میں آنے کے بعد عوام کو لوٹتے ہیں ۔ تمل ناڈو میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو بدلا جائے ۔ ہم اس میں تبدیلی لائیں گے ۔ تمل سپر اسٹار نے اپنے حامیوں سے کہا کہ آپ سب کو نئے سال میں نئی ذمہ داری دے رہا ہوں ، آپ سب جمہوریت کے محافظ ہیں۔ غلط چیزوں کیلئے آواز اٹھانے کی ہمت کیجئے ۔

رجنی کانت نے مزید کہا کہ میں دولت اور شہرت کیلئے سیاست میں نہیں آرہا ہوں، مجھے کچھ چیزیں بدلنی ہیں ، کچھ چیزوں میں اصلاح کرنی ہے ۔ انہوں نے سچائی ، کام اور ترقی کو اپنی پارٹی کا اہم منتر قرار دیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز