ادونی میں برما مظلومین کی حمایت میں سیاسی، سماجی شخصیات نے نکالی ریلی

کرنول۔ روہنگیا مسلمانوں پرہو رہے ظلم کو روکنے اورمہاجروں کو ہندوستان میں پناہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ادونی شہر کے تمام سیاسی سماجی اور دانشوروں نے ملکر ایک بڑی ریلی نکالی ۔

Sep 23, 2017 07:15 PM IST | Updated on: Sep 23, 2017 07:15 PM IST

 کرنول۔ روہنگیا مسلمانوں پرہو رہے ظلم کو روکنے اورمہاجروں کو ہندوستان میں پناہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ادونی شہر کے تمام سیاسی سماجی اور دانشوروں نے ملکر ایک بڑی ریلی  نکالی ۔ یہ ریلی شاہی جامع مسجد ادونی سے ہوتے ہوئے ادونی شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتے  ہوئے آرڈی او دفتر پہنچی ۔ وہاں پر آر ڈی او کو یادداشت پیش کرنے کے بعد شاہی جامع مسجد خطیب محمد علی ہاشمی صاحب نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں پر جو ظلم ہورہا ہے ۔ وہ غیر انسانی ہے ۔ اُسے روکنا انسانیت کا پہلا فریضہ ہے۔  کسی کو مذہب کے نام پر قتل عام کرنا انسانیت نہیں کہلاتا ۔

برما کے مسلمانوں پر جو ظلم ہورہا ہے وہ دنیا میں کسی اور مقام پر نہیں دیکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو چاہئے کہ جتنے بھی مہاجرین برما سے اپنی جان پچا کر ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ انھیں رہنے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ثابت کرے۔

ادونی میں برما مظلومین کی حمایت میں سیاسی، سماجی شخصیات نے نکالی ریلی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز