اللہ اسی وقت راضی ہوتا ہے جب آپ اس کے بندوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں : خواجہ محمد نظامی

حضرت خواجہ محمد نظامی نے کہا کہ حضور اکرم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرنے سے غیروں میں اسلام سے متعلق ہمدردی پیدا ہوگی۔

Jan 31, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Jan 31, 2017 08:20 PM IST

کرنول۔ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوب الہیٰ نئی دہلی حضرت خواجہ سید محمد نظامی نے ادونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی ؒ کی دوسری سالانہ فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ یہ فاتحہ خوانی علاقہ جمخانواڑی کے مہتر مسجد میں منعقد ہوئی۔ فاتحہ خوانی کے بعد لنگرعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دلّی رتن حضرت خواجہ محمد نظامی صاحب نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ادونی شہر کے دورے کا مقصدحضرت خواجہ نظام الدین ؒ دہلی کی تعلیمات کو عام کرنا ہے ۔ حضرت نے ہمیشہ قومی یکجہتی کا کام کیا اور عمل کے ذریعے یہ درس دیا کہ  زندگی صوفیوں کی طرح بسر کریں۔ ان کی تعلیمات کو دیکھتے ہوئے بے شمار لوگوں نے مذہب اسلام کو سمجھا ۔

حضرت خواجہ محمد نظامی نے  کہا کہ حضور اکرم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرنے سے غیروں میں اسلام سے متعلق ہمدردی پیدا ہوگی۔ انھوں نے درس دیا کہ اسلام شدت پسندی نہیں سکھاتا ۔ اسلام اپنے ہر پہلو میں اللہ کو راضی کرنا سکھاتا ہےاور اللہ اسی وقت راضی ہوتا ہے جب آپ اس کے بندوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں۔

اللہ اسی وقت راضی ہوتا ہے جب آپ اس کے بندوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں : خواجہ محمد نظامی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز