مسلکی اختلافات کی دوری وتلخی کو مٹا کرملت میں اتحاد پیدا کرنے کی اپیل

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں رابطہ ملت کمیٹی کے زیر اہتمام ملک کے موجودہ حالات میں ’ امت مسلمہ کے تحفظ وترقی‘ کےعنوان سےایک اجلاس ہوا ۔

Nov 21, 2017 06:17 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 06:17 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں رابطہ ملت کمیٹی کے زیر اہتمام ملک کے موجودہ حالات میں ’ امت مسلمہ کے تحفظ وترقی‘ کےعنوان سےایک اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر رابطہ ملت سے وابستہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور انتشار کی اہم وجہ مختلف فرقوں میں بٹ جانا ہے ۔ جس سے فرقہ پرست جماعتوں کو راست طور پر فائدہ پہنچ رہا ہے ۔

رابطہ ملت ضلع رائچور کے صدر محمد اقبال نے کہا کہ رابطہ ملت کمیٹی کا اہم مقصد مسلکی وجماعتی اختلافات کی دوری وتلخی کو مٹا کر ملت میں اتحاد پیدا کرنا، ملت کے تحفظ وترقی کیلئے کوشش کرنا اور برادران وطن سے ہر سطح پر بہترین تعلقات پیدا کرتے ہوئے ان کے اندر اسلام ومسلمانوں کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے ملک میں بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھانا ہے ۔ جلسہ سے مولانا انور پاشاہ عمری، مولانا محمد عبدالشکور نظامی ، مولانا محمد نظام الدین رشادی، پیر طریقت سید شاہ عنایت اللہ حسینی کٹہ نوازی ،مولاناعبداللطیف سلفی اوردیگر دانشوروں نے خطاب کیا ۔

مسلکی اختلافات کی دوری وتلخی کو مٹا کرملت میں اتحاد پیدا کرنے کی اپیل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز