کرناٹک کے رائچورمیں جلسہ فیضان اولیاء اور تہنیتی تقریب متولیان وخادمان بارگاہ کا انعقاد

Apr 01, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Apr 01, 2017 08:01 PM IST

کرناٹک۔ کرناٹک کے رائچور میں مختلف درگاہوں اور آستانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر مشائخین، متولیوں اور خدام کے لیے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام اوردانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہوں اورآستانوں میں بلالحاظ مذہب وملت مشائخین، متولیان اورخدام کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ ہندوستان میں بزرگان دین کے آستانے قومی یکجہتی اورآپسی بھائی چارے کی ایک شاندار مثال ہیں اور آستانوں سے بلا لحاظ مذہب وملت لوگ فیوض وبرکات حاصل کرتے ہیں ۔اسی طرح مختلف بارگاہوں ،درگاہوں اورآستانوں سے وابستہ مشائخین ،متولیان اور خدام دن رات زائرین اور عقیدتمندوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ۔اس کے باوجود مشائخین ،متولیان اور خدام کو نظر انداز کیاجاتا آرہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار علماء اور دانشوروں نے کرناٹک کے رائچورمیں ’جلسہ فیضان اولیاء اور تہنیتی تقریب متولیان وخادمان بارگاہ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف بارگاہوں کے متولیان ،مشائخین اور خدام کو تہنیت پیش کی گئی۔

خانقاہ بصریہ قادریہ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیاگیا تھا ۔ سجادہ نشین پیر طریقت سید شاہ نبی محی الدین قادری نے جلسہ کے فرائض انجام دیئے ۔ پیر طریقت سید شاہ محمد خواجہ پیر قادری کی زیر سرپرستی میں جلسہ منعقد ہوا۔ جبکہ پیرطریقت سید شاہ محمد محبوب پیر قادری نے جلسے کی نگرانی کی ۔ مولانا سید محمد صفی حسینی اشرفی نے جلسے خطاب کیا ۔ سینئر کانگریس لیڈراور سابق رکن اسمبلی سید یاسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ریٹائرڈ وقف آفیسر سید قبول اللہ حسینی نظامت کے فرائض دیئے ۔جلسہ میں ایڈو کیٹ سید جاوید الحق،جے ڈی ایس لیڈر سید امجد حسینی،ایم آئی ایم لیڈر نورمحمد سہروردی کے علاوہ دیگرسرکردہ افراد موجود تھے۔

کرناٹک کے رائچورمیں جلسہ فیضان اولیاء اور تہنیتی تقریب متولیان وخادمان بارگاہ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز