کرناٹک کے رائچور میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ دینی سمر کیمپ اختتام پذیر

May 16, 2017 06:57 PM IST | Updated on: May 16, 2017 06:57 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ اسلامی سمر کیمپ کا اختتام عمل میں آیا ۔اس موقع پر ایک اختتامی جلسہ کا انعقاد کیاگیا ۔ایس ڈی پی آئی ضلع یونٹ کے صدر متین انصاری اور رکن ایڈوکیٹ محمد شبیر احمد کے مطابق ڈیڑھ مہینے تک چلائے گئے اس کیمپ میں تقریبا 80سے زائد طلباء نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں علماء کرام کے ذریعے طلباء کو دینی تعلیم کے علاوہ اخلاقیات کا بھی درس دیا گیا ۔محمد شبیر احمد نے بتایا کہ ایس ڈی پی آئی ایک ایسے بامقصد معاشرے کو تشکیل دینا چاہتی ہے جواپنی تمام صلاحیتوں کے مکمل احساس کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد،اتفاق ،قومی یکجہتی اور بھائی چارہ ہمارے ملک کی ترقی کے لئے بنیادی امر ہے۔ ایس ڈی پی آئی ہی ایک واحد سیاسی پارٹی ہے جو انتخابات کے بعد بھی عوام کیلئے ریاستی اور ضلعی سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایس ڈی پی آئی کے سمر کیمپ کے اختتامی پروگرام میں پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، سماجی نمائندوں کے علاوہ سرپرستوں اور طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔

کرناٹک کے رائچور میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ دینی سمر کیمپ اختتام پذیر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز