دینی مدارس اور ملی تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو دی سلامی

Jan 27, 2018 08:24 PM IST | Updated on: Jan 27, 2018 08:24 PM IST

 بنگلورو / امراوتی / الہ آباد / میرٹھ / مالیگاؤں۔ ملک کے مختلف شہروں کے دینی مدارس اور دیگر ملی تنظیموں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو سلامی کے ساتھ ملک میں امن و سکون اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں ۔ اس موقع پر ملک کی آزادی میں علما اور مدارس کے رول سے طلبا کو واقف کرایا گیا۔

بنگلورو کی سٹی جامع مسجد کے روبرو یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ سٹی جامع مسجد کے سکریٹری سید نورالامین نے پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں جامع العلوم کے طلبا نے شرکت کی اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔ جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا مقصود عمران اور دیگر نے شرکت کی۔ دوسری جانب جنوبی ہند کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم سبیل الرشاد میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کرناٹک کے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی، مقامی رکن اسمبلی اور بنگلورو کے شہری ترقیاتی وزیر کے جے جارج اور دیگر نے شرکت کی۔

دینی مدارس اور ملی تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو دی سلامی

تقریب میں مدرسہ کی طالبات نےقومی ترانے اور حب الوطنی کے گیت اور ڈرامے پیش کئے۔

ملک کی دیگر دینی درس گاہوں کی طرح مہاراشٹر کے امراوتی کے جامعہ بستان فاطمہ لڑکیوں کےعربی مدرسہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مدرسہ کی طالبات نےقومی ترانے اور حب الوطنی کے گیت اور ڈرامے پیش کئے۔ تقریب میں شہر کے سیاسی و سماجی لیڈران نےشرکت کر طالبات کی پذیرائی کی ۔ اس موقع پر مدرسہ کےمہتمم مفتی ضیا اللہ خان اشاعتی نے اپنےخطاب جمہوریت کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر الہ آباد کے بڑے دینی ادرے جامعہ امامیہ انوار العلوم، مدرسہ ذکی الرحمان، جامعہ مصباح العلوم ، مدرسہ اصلاح المسلمین اور مدرسہ جامعۃ الصالحات میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ دینی مدارس میں بچوں نے کئی قومی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ اس موقع پر دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے یوم جمہوریہ پر اپنی مبارک باد بھی پیش کی۔ مدارس کے بچوں کو جمہوری قدروں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

پرچم کشائی کی رسم کے بعد جلسے میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نےاس دن کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اورآئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا ۔ پرچم کشائی کی رسم کے بعد جلسے میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نےاس دن کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اورآئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا ۔

میرٹھ کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور مدرسوں میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا ۔ پرچم کشائی کی رسم کے بعد جلسے میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نےاس دن کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اورآئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا ۔  جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر دیوبند میں بھی مختلف مدارس میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ دار العلوم دیوبند میں ترنگا لہرا کر یوم جمہوریہ کی خوشی ظاہر کی گئی۔ دار العلوم وقف دیوبند میں پرچم کشائی کے بعد  قومی ترانہ گایا گیا ۔ طلبا اور اساتذہ میں مٹھائی تقسیم کرکے خوشی منائی گئی۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے یوم جمہوریہ کے جشن کی ضرورت اورملک کے آئین کی اہمیت بیان کی۔  وہیں، مالیگاؤں شہر میں یوم جمہوریہ نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر کے سبھی دینی مدارس ، خانقاہوں اور جمعیۃ علماء کے دفاتر پر پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پرآزادی کی لڑائی میں شہید ہوئےعلمائے کرام کو یاد کیا گیا ۔ مدارس کے طلباء کو یہ معلومات دی گئی کہ آزادی کی لڑائی میں کس طرح علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مالیگاؤں شہر کی سبھی ملی تنظیموں نے اپنے اپنے دفاتر پر پرچم کشائی کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز