کرناٹک میں ریسرچ کرنے والے اقلیتی طلبہ کوملے گی ہرماہ 25 ہزار روپئے کی مالی مدد

Jul 17, 2017 11:18 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 11:18 PM IST

بنگلورو : کرناٹک میں پی ایچ ڈی اورایم فل کرنے والے اقلیتی طلبہ کیے لئے خوش خبری ہے۔ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کرنے والےاقلیتی طلبہ کوپہلی مرتبہ ریاستی حکومت ہرماہ 25 ہزار روپئے کی مالی مدد دے رہی ہے۔ اس خصوصی فیلوشپ کے لیے بنگلورو میں اقلیتی ڈائریکٹوریٹ نے پہلےمرحلہ میں 300 طلبہ و طالبات کا انتخاب کیا ہے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹراکرم پاشا نے کہا کہ یوجی سی کی طرز پرفیلوشپ شروع کی گئی ہے ۔ تاکہ ریسرچ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلبہ آگے آئیں۔

کرناٹک کی مختلف یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اورایم فل کے لئے رجسٹرڈ طلبہ نے فیلوشپ کے لئے منعقدہ انٹرویو میں حصہ لیا۔ اقلیتی محکمہ کی یہ فیلوشپ پی ایچ ڈی کے لئےتین سال جبکہ ایم فل کے لئے ایک سال پرمشتمل ہے۔ طلبہ نے کہا کہ موجودہ دورمیں ریسرچ کے لئے کئی طرح کےاخراجات ادا کرنے ہوتے ہیں۔ اقلیتی محکمہ کے اس اقدام سےریسرچ اسکالروں کوکافی مدد ملےگی۔

کرناٹک میں ریسرچ کرنے والے اقلیتی طلبہ کوملے گی ہرماہ 25 ہزار روپئے کی مالی مدد

اقلیتی محکمہ کے ڈائریکٹراکرم پاشا کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایس سی، ایس ٹی طلبہ کو ریاستی حکومت مالی مدد فراہم کرتی تھی، لیکن پہلی مرتبہ اقلیتی طلبہ کے لئےفیلوشپ شروع کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل میں رجسٹریشن کے فوری بعد اقلیتی طلبہ اس فیلوشپ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز