کرنول کے قدیم قبرستان کی مرمت اور بنیادی سہولیات کیلئے 30لاکھ روپے مختص

Jan 23, 2017 08:44 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 08:44 PM IST

کرنول : کرنول کے قدیم شہر میں واقع عام قبرستان کی مرمت اور بنیادی سہولیات کیلئے آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے 30لاکھ روپے رقم کی منظوری دی گئی ۔ رکن اسمبلی کرنول اور رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا ٹی جی وینکٹیش نے قبرستان میں کام کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ٹی جی وینکٹیش نے کہا کہ حکومت مسلم اقلیتوں کی ترقی کی خواہاں ہے اور اقلیتوں کے ہر کام کو سنجیدگی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے ۔ کرنول میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی اور دیگر تلگو دیشم پارٹی کے دیگر لیڈران بھی سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔

کرنول کے قدیم قبرستان کی مرمت اور بنیادی سہولیات کیلئے 30لاکھ روپے مختص

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز