کلکٹر کی روک کے باوجود آر ایس ایس سربراہ بھاگوت نے کیرالہ کے اسکول میں پرچم کشائی کی

کیرالہ میں ضلع انتظامیہ کی روک کے باوجود راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ترنگا لہرایا، جس کے بعد سے وہاں کشیدگی ہے

Aug 15, 2017 01:26 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 01:36 PM IST

ملک 70 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر کیرالہ میں ضلع انتظامیہ کی روک کے باوجود راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ترنگا لہرایا، جس کے بعد سے وہاں کشیدگی ہے۔

خیال رہے کہ کیرالہ کے پلكڑ میں ایک اسکول میں ضلع انتظامیہ نے موہن بھاگوت کو ترنگا لہرانے سے روک دیا تھا۔ کلکٹر نے اسکول کو ایک میمو جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی لیڈر حکومت سے مدد یافتہ اسکول میں پرچم نہیں لہرا سکتا ہے۔

کلکٹر کی روک کے باوجود آر ایس ایس سربراہ بھاگوت نے کیرالہ کے اسکول میں پرچم کشائی کی

میمو میں کلکٹر نے کہا کہ اسکول میں کوئی استاد یا منتخب نمائندے ہی ترنگا لہرا سکتے ہیں۔ جبکہ موہن بھاگوت وہاں کے ایک اسکول میں پرچم لهرانا چاہتے تھے۔ بی جے پی نے کلکٹرکے حکم کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھاگوت وہاں پرچم لہرائیں گے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس نے دعوی کیا کہ پرچم کوڈ کے مطابق یوم آزادی پر کوئی بھی اسکول میں پرچم کشائی کر سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز