ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

ہندستانی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر اکبر رشید سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

May 17, 2018 09:33 PM IST | Updated on: May 17, 2018 09:33 PM IST

حیدر آباد : ہندستانی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر اکبر رشید سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انعم مرزا کی 2016میں اکبر رشید سے شادی ہوئی تھی۔ طلاق کے حصول کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس معاملے کی قانونی کارروائی ان دنوں جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انعم مرزا ایک فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں ہوئی انعم مرزا کی شادی پر بالی ووڈ ستارے سلمان خان، پرنیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیجے تھے ۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔ یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز