Live Results Assembly Elections 2018

سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی کی وزیراعلی کمارا سوامی سے ملاقات

سابق وزیر آرروشن بیگ نے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے کہا کہ بنگلورو میں سعودی قونصل خانہ کی اشد ضرورت ہے۔

Dec 05, 2018 11:07 AM IST | Updated on: Dec 05, 2018 11:07 AM IST

سعودی عرب کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے کل  بنگلورو میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی سے ملاقات کی۔ ودھان سودھا میں وزیراعلی کے دفتر میں ہوئی اس ملاقات کے دوران  کرناٹک کے سابق ریاستی وزیرآرروشن بیگ اور سرکاری افسران موجود تھے۔ اس موقع پر فریقین نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف پہلوؤں پربات چیت کی۔  بنگلورو میں سعودی عرب کا قونصل خانہ قائم کرنے کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی۔

سابق وزیر آرروشن بیگ نے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے کہا کہ بنگلورو میں سعودی قونصل خانہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور دیگر جنوبی ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ فریضہ  حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔ تجارت اور ملازمت کیلئے بھی کثیر تعداد میں لوگ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ لہذا بنگلورو میں بھی سعودی عرب کا قونصل خانہ قائم ہوناچاہئے۔

سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی کی وزیراعلی کمارا سوامی سے ملاقات

سعودی عرب کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی کی بنگلورو میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی سے ملاقات

دوسری جانب وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ  اُن کی حکومت بنگلورو میں سعودی قونصلیٹ کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز