مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع

Oct 06, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 07:38 PM IST

 کرنول۔ آندھرا پردیش مائنارٹی فینانس کارپوریشن ای ڈی محمد امجد علی نے بتایا کہ مرکزی حکومت  کی جانب سے دی جانے والی نئے درخواست گذار کی آخری تاریخ 31 ؍ اکتوبر کی گئی ہے۔ تاریخ میں اس تو سیع کی وجہ درخواستوں کی تعداد میں کمی کو بتایا گیا ہے۔ محمد امجد علی نے بتایا کہ امیدوار کو چاہئے کہ آپنی آن لائن درخواست کے ساتھ ساتھ گذشہ سال کی مارک شیٹ ، اسٹڈی سرٹیفیکٹ، آدھار کارڈ، بنک پاس بک، فوٹو اپلوڈ کریں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جن درخواست گذاروں کے پاس پنک راشن کارڈ ہو ایسے درخواست گذار تحصیلدار کی جانب سے انکم سرٹیفیکٹ اپلوڈ کریں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 50ہزار سے کم یا سفید راشن کارڈ رکھنے والے امیدوار صر ف سیلف ڈکلیریشن اپلوڈ کریں۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ 30ستمبر تک یہ فارم بذریعہ آن لائن داخل کریں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز