کرنول : پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے اسکول چلو پروگرام کا آغاز

May 25, 2017 11:02 PM IST | Updated on: May 25, 2017 11:02 PM IST

کرنول : اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر کافی زور دیا گیاہے ۔ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں سبھی جانتے ہیں، لیکن بیداری کی کمی کی وجہ سے مسلمانوں میں تعلیم کی بے حد کمی ہے۔ اس کو مد نظر رکھ پاپولرفرنٹ آف انڈیا شاخ کرنول کی جانب سے اسکول چلو مہم شروع کی گئی ہے ۔

کرنول کے جی بی فنکشن ہال میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا شاخ کرنول کی جانب سے اسکول چلو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ستار ساحر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلم اقلیتوں میں تعلیم کے متعلق بیداری پیدا کرنا اور با صلاحیت بچوں کو تعلیمی مدد فراہم کرنا ، وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

کرنول : پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے اسکول چلو پروگرام کا آغاز

اس موقع پر تنظیم کی جانب سے کرنول کے مساجد کے ائمہ اور موذنین کے بچوں میں تعلیمی مواد تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پاپولرفرنٹ آف انڈیا کرنول کے صدر جہانگیر باشاہ کے علاوہ ایس ڈی پی آئی کے قومی و ریاستی قائدین بھی شریک رہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز