رجنی کانت کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھائی گئی، سیاست میں جانے کی قیاس آرائیوں کے بعد احتجاج

May 22, 2017 01:40 PM IST | Updated on: May 22, 2017 01:40 PM IST

چنئی۔ سپر اسٹار رجنی کانت کے سیاست میں جانے کی قیاس آرائیوں کے بعد ایک تنظیم نے ان کے گھر کے باہر مظاہرہ کی دھمکی دی ہے۔ سی این این۔ نیوز18  کے مطابق چنئی میں ان کے گھر کے باہر پولیس سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو نیوز 18 سے بات چیت میں رجنی نے کہا تھا، 'جب صحیح وقت آئے گا تب وہ سیاست جوائن کر لیں گے۔

اپنے مداحوں سے ملاقات کے دوران گزشتہ دنوں انہوں نے خود تمل ناڈو کی سیاست میں آنے کے اشارے دیے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلہ میں وہ جلد ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے مل بھی سکتے ہیں۔ چرچا بی جے پی میں جانے کی ہے۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کا ایک بیان بھی بات چیت کو تقویت دے رہا ہے۔ امت شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی رجنی کانت کا استقبال کرتی ہے۔ لیکن، سیاست میں آنے کو لے کر سب سے پہلے سپر اسٹار کو فیصلہ لینا ہوگا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں رجنی کو فیصلہ لینا ہوگا۔ شاہ نے یہ باتیں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہیں۔ ان سے رجنی کانت کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔

رجنی کانت کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھائی گئی، سیاست میں جانے کی قیاس آرائیوں کے بعد احتجاج

اس درمیان سی این این۔ نیوز18 کی ڈپٹی پولیٹکل ایڈیٹر ماريا شکیل سے بات چیت میں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری نے کہا ، ان کا سیاست میں خیرمقدم ہے۔ ان سے میری درخواست ہے کہ وہ بی جے پی کے بارے میں سوچیں۔ ان کے لئے بی جے پی میں مناسب جگہ ہے۔ گزشتہ ہفتے رجنی کانت نے شائقین کے درمیان کہا تھا کہ 'جنگ' کے لیے تیار رہیے۔ اسے ان کے سیاست میں جانے کے اشارہ کے طور پر دیکھا گیا۔ بتاتے چلیں کہ تمل ناڈو میں کئی فلمی فنکار اپنی قسمت آزما چکے ہیں اور ریاست کی سیاست میں چوٹی تک پہنچے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز