ملک کی 120 کروڑ کی آبادی میں صرف چار فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں

Mar 14, 2017 08:54 PM IST | Updated on: Mar 14, 2017 08:54 PM IST

بھٹکل۔ بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر میں شعبہ کامرس اور معاشیات  کے اشتراک سے " ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک اہم قدم '' کے عنوان پریک روزہ  ریاستی سطح  کا سمینار منعقد کیا گیا ۔ اس میں ریاست کے مختلف مقامات کے دانشوران نے خطاب  کیا۔ سمینار میں منتخب موضوع پر بحث کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے معاشیات پرمنفی اورمثبت رد عمل دونوں سامنے آیا ہے ۔

میڈیا کے ساتھ چیت کرتے ہوئے مقررین نے کرپشن اور بلیک منی جیسے مسائل کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی ستائش کی ۔ مقررین نے کہا کہ ملک  کی ایک سو بیس کروڑ کی آبادی میں صرف چار فیصد لوگ ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ سیمنار میں انجمن کے ذمہ داران سمیت عمائدین شہر موجود تھے ۔

ملک  کی 120 کروڑ کی آبادی میں صرف چار فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز