مشہوروسینئراداکارہ موسمی چٹرجی بی جے پی میں شامل

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ موسمی چٹرجی بنگال میں ایک مقبول لیڈرہیں اوران کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ انہیں بنگال میں بڑی ذمہ داری دی جائے گی۔

Jan 03, 2019 12:04 AM IST | Updated on: Jan 03, 2019 12:04 AM IST

کلکتہ: مشہور اداکار ہ موسمی چٹرجی نے دہلی بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ دہلی میں بنگال بی جے پی کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ کی موجودگی میں موسمی چٹرجی نے بی جے پی کا دامن سنبھالا۔

کیلاش وجے ورگیہ نے اس موقع پر کہا کہ موسمی چٹرجی بنگال میں ایک مقبول لیڈرہیں اور ان کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ انہیں بنگال میں بڑی ذمہ داری دی جائے گی، کل ہی انہوں نے بنگال بی جے پی لیڈروں کا ایک گروپ موسمی چٹرجی سے ملاقات کی تھی۔

مشہوروسینئراداکارہ موسمی چٹرجی بی جے پی میں شامل

فلم ادا کارہ موسمی چٹرجی نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی۔

Loading...

چٹرجی 2004 کے بعد سیاست میں واپس آئی ہیں۔ تاہم اب تک یہ طے نہیں ہوسکا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخاب لڑیں گی یا نہیں اورلڑیں گی تو پھرکہاں سے۔ موسمی چٹرجی 2004میں کانگریس کے ٹکٹ پرشمال مشرقی کلکتہ لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں حصہ لیا تھا، جہاں سی پی ایم کے محمد سلیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل وہ ممتا بنرجی کی تعریف بھی کی تھی، اس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی چٹرجی ترنمول کانگریس میں جاسکتی ہیں اور ممبئی سے انتخاب لڑیں گی۔ تاہم اب ان کے بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔

Loading...