کرناٹک کے ہوٹلوں میں سروس چارج رد کرنے پرغور، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ ریاستی حکومت کی میٹنگ جلد

کرناٹک کے تمام ہوٹلوں میں سروس چارجز رد کردینے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے زیرغور ہے ۔

Apr 26, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:21 PM IST

بنگلورو : کرناٹک کے تمام ہوٹلوں میں سروس چارجز رد کردینے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے زیرغور ہے ۔  وزیر تغذیہ و شہری رسد یو ٹی قادر نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں صارفین سے سروس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ ایسا کرنے کا ہوٹل مالکان کو کوئی اختیار نہیں ہے ۔ ـ اگر صارفین چاہیں تو سروس چارج دے سکتے ہیں ۔ـ

بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہوٹلوں میں کھانوں پر نافذ کیا جانے والے سروس ٹیکس رد کردیا ہے اور ریاستی حکومت کو رہنما ہدایت جاری کی ہے۔ اسی رہنما ہدایت کے مطابق ہوٹلوں میں سروس چارج پر حکومت غور کررہی ہے ۔ ـ اس سلسلے میں بہت جلد ہوٹل اورریسٹورنٹ کے مالکان کی میٹنگ طلب کی جائے گی ۔

کرناٹک کے ہوٹلوں میں سروس چارج رد کرنے پرغور، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ ریاستی حکومت کی میٹنگ جلد

ـ یو ٹی قادر نے مزید کہا کہ شادی بیاہ ، تقریبات اور جلسوں وغیرہ کے مواقع پر ہوٹلوں میں کافی کھانا ضائع ہوتا ہے ، ـ اس پر روک لگانے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں کھانے کے ضیاع پر روک لگانے کے لئے عوام بیداری مہم بھی چلائے جائے گی ۔ـ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز