گزشتہ تین برسوں کے دوران اوقافی اداروں کی ترقی کیلئے کل 7کروڑ 30لاکھ روپئے کے گرانٹس منظور : سید سہیل

Sep 11, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:31 PM IST

رائچور : ڈسٹرکٹ وقف بورڈ ایڈوائزری کمیٹی رائچور کے چیئرمین سید سہیل نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اوقافی اداروں کی ترقی کے لئے کل 7کروڑ 30لاکھ روپئے کے گرانٹس منظور کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ضلع کی مختلف مساجد کے آئمہ کرام اور موذنین کے ماہانہ اعزازیہ کے لئے 5کروڑ 38لاکھ روپئے منظور ہوئے ۔ سید سہیل نے ضلع وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی کی معیاد کی تکمیل پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 کی دوسری قسط میں رائچورضلع کیلئے ریاستی سطح پرسب سے زیادہ 2 کروڑ 50 لاکھ روپئے منظور ہوئے ۔ سید سہیل نے بتایا کہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نے وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کو ہٹانے اوران کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں برسر اقتدار سدا رمیا حکومت وہ پہلی حکومت ہے جس نے ملک میں پہلی مرتبہ ائمہ اور موذنین کیلئے ماہانہ اعزازیہ اسکیم شروع کی اور ریاست کے دیگر اضلاع کے علاوہ رائچور میں سینکڑوں ائمہ وموذنین اس اسکیم سے مستفید ہورہے ہیں ۔ ضلع وقف بورڈ چیئرمین نے کہا کہ رائچور شہر کے عرب محلہ عیدگاہ میں 12لاکھ روپئے کے فنڈ سے مختلف ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں ایک اور عیدگاہ کیلئے زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران اوقافی اداروں کی ترقی کیلئے کل 7کروڑ 30لاکھ روپئے کے گرانٹس منظور : سید سہیل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز