تمل ناڈو : جنگل کی آگ میں پھنسے ٹریکنگ کرنے گئے 40 طلبہ ، ریسکیو میں فضائیہ کے جوان مصروف

Mar 11, 2018 09:09 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 09:11 PM IST

چنئی : تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں جنگل میں لگی آگ میں 40 طلبہ کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔ خبروں کے مطابق طلبہ کورنگنی ہلس میں ٹریکنگ کیلئے گئے تھے ، اسی دوران آگ لگ گئی اور وہ وہاں پھنس گئے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں ۔ آگ میں طلبہ کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی ای پلانی سامی نے مرکزی وزارت دفاع سے بچانے کیلئے امدادی مہم چلانے کی فریاد کی ۔

تمل ناڈو : جنگل کی آگ میں پھنسے ٹریکنگ کرنے گئے 40 طلبہ ، ریسکیو میں فضائیہ کے جوان مصروف

جنگل میں لگی آگ کی فوٹو ۔

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ٹویٹر پر اطلاع دیا کہ انہوں نے طلبہ کو ریسکیو کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ فضائیہ کے جوان طلبہ کو محفوظ باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ادھر ریاست کے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم جائزہ لینے کیلئے موقع پر روانہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز