پڑھئے ، گلبرگہ سے پہلے آئی اے ایس افسر بنے شیخ آصف تنویر کی کامیابی کے کہانی ان کے والد کی زبانی

Jun 01, 2017 11:03 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 11:04 PM IST

گلبرگہ : سال رواں یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج مسلم امیدواروں کیلئے کافی حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں ۔ اس مرتبہ کئی سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور تقریبا 48 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ کامیاب مسلم امیدواروں میں ایک گلبرگہ کے شیخ آصف تنویر بھی ہیں ۔ آصف تنویر کو25 واں رینک ملا ہے۔ شیخ آصف تنویر کو شہر گلبرگہ کا پہلا آئی اے ایس افسر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہونے جارہا ہے۔ آصف کی کامیابی کے بعد ان کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آصف کی بنگلورو سے آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیخ آصف تنویر کے والد شیخ محمد یوسف اپنے بیٹے کی کامیابی پر کافی خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ابتدا سے ہی ذہین وفطین ثابت ہوا ہے۔ شیخ یوسف کے مطابق تنویر نے کے پی ایس سی امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور کامرس اینڈ انڈسٹری محکمہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پرتقرر بھی ہوا تھا ، لیکن ان کو یو پی ایس سی کے نتائج کا انتظار تھا۔ شیخ محمد یوسف کے مطابق تنویر کی کامیابی کے پیچھے کرناٹک کی وزارت اقلیتی بہبود کی اسکالر شپ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد کی کاوشوں کا بھی ۔

پڑھئے ، گلبرگہ سے پہلے آئی اے ایس افسر بنے شیخ آصف تنویر کی کامیابی کے کہانی ان کے والد کی زبانی

خیال رہے کہ شیخ محمد یوسف محکمہ پولیس سے اے ایس آئی کے طور پر گزشتہ سال ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ خاتون خانہ ہیں۔ بیٹے کی کامیابی سے سرشار یوسف دیگر والدین کو نصیحت بھی دے رہے ہیں ۔ وہیں تنویر کی والدہ زینب فاطمہ بیٹے کی کامیابی پر جذبات سے مغلوب نظر آئیں ۔ بیٹے کے بہترمستقبل کے لیے دعائیں دے رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :۔

سول سروس امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان ، مسلم امیدواروں نے ماری بازی ، کئی سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، یہاں پڑھیں مکمل فہرست

جامعہ کوچنگ سینٹر میں تربیت پانے والے27 امیدوار یو پی ایس سی میں کامیاب ، 9 طالبہ بھی شامل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز