پوپی ایس سی امتحان میں آپشنل سبجیکٹ اختیار کرتے وقت بہت ہی محتاط رہنے پر زور

Jun 19, 2017 05:05 PM IST | Updated on: Jun 19, 2017 05:05 PM IST

گلبرگہ۔  یوپی ایس سی امتحانات میں25واں رینک لانے والے نوجوان شیخ تنویر آصف کا کہنا ہے کہ  پوپی ایس سی امتحان میں آپشنل سبجیکٹ اختیار کرتے وقت بہت ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ’’ آئی اے ایس  و کے اے ایس کی  کی تیاری کیسے کریں ‘‘ اس موضوع پر سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ  اپنی توجہ کو بھٹکنے نہ دیا جائے اور عزم واستقلال کے ساتھ تیاری کی جائے۔ شیخ تنویر آصف کو یو پی ایس سی امتحانات میں ملی کامیابی سے گلبرگہ کے نوجوانوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ گلبرگہ کے نوجوانوں کو شیخ تنویرآصف سے ایک ترغیب ملی ہے۔ موقع کی مناسبت سےمحمود اسٹڈی سرکل کی جانب سے ’ آئی اے ایس و کے اے ایس کی تیاری کیسے کریں‘ موضوع پر گلبرگہ میں ایک سمینار کیا گیا جس میں شیخ تنویر آصف نے اپنے تجربات شیئر کئے ۔

 شیخ تنویرآصف کا کہنا ہے کہ بہت سے نوجوان سول سروس میں صرف غلط اعتقاد کی وجہ سے شرکت ہی نہیں کرتے۔ اس کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔  ان کے تجربات سے کافی نوجوان متاثر ہوئے ۔  یہ نوجوان مستقبل میں یو پی ایس سی میں طبع آزمائی کرنا چاہتے ہیں ۔ آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کو اس موقع پر اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کیا گیا۔ انہوں نےامتحانات کی تیاری کے لئے ایک لائحہ عمل بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ امتحان کے ٹائم ٹیبل اور مضامین کی مناسبت سے اسٹڈی کی جائے ۔

پوپی ایس سی امتحان میں آپشنل سبجیکٹ اختیار کرتے وقت بہت ہی محتاط رہنے پر زور

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز