بنگلورو میں شیعہ - سنی اتحاد کی نظر آئی خوبصورت مثال ، دونوں نے ساتھ ادا کی نمازظہر

Oct 20, 2017 03:01 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 03:01 PM IST

بنگلورو : شہر گلستان بنگلورو میں ایک بار پھر شیعہ -سنی اتحاد کی خوبصورت مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ـ شہر کی مسجد عسکری میں سنی تنظیموں کے نمائندوں نے نہ صرف مجلس میں شرکت کی بلکہ ایک ساتھ نماز ظہر بھی ادا کی ۔ـ بنگلورو کی مسجد عسکری میں ان دنوں محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ سلسلہ وار مجالس میں ایک مختلف اور منفرد مجلس منعقد کی گئی ، جس میں شیعہ سنی اتحاد دیکھنےکو ملا ۔ـ

بنگلورو کے معروف سماجی کارکن اور اردو زبان کے فروغ کے لئے سرگرم رہنے والے اعجاز علی جوہری نےاس مجلس کا اہتمام کیا تھا ۔ـ اس مجلس میں شیعہ مسلمانوں کی دعوت پر مختلف سنی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ایک ساتھ نماز ظہر ادا کی اورمسجد کے احاطے میں موجود بابل حوائج کی زیارت بھی کی ـ۔ اتحاد کی ان کوششوں میں آئی اے ایس افسران سید ضمیر پاشاہ اورعزیز اللہ بیگ نے بھی شرکت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے اور وطن عزیز کی ترقی کے لئےمسلمانوں میں اتحاد ضروری ہے ۔ ـ مختلف مذاہب میں بھی میل ملاپ اور بھائی چارگی کو فروغ ملنا چاہئے ۔ـ

بنگلورو میں شیعہ - سنی اتحاد کی نظر آئی خوبصورت مثال ، دونوں نے ساتھ ادا کی نمازظہر

بنگلورو میں امن اوراتحاد کی فضا کو مضبوط کرنے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے کوششیں جاری ہیں ۔ـ ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بین مذہبی، بین مسلکی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں ۔ـ کبھی سنی تنظیمیں شیعہ مسلمانوں کو دعوت دیتی ہیں تو کبھی شیعہ تنظیمیں سنی بھائیوں کو مدعو کرتی ہیں ۔ اس طرح اتحاد کی یہ صدا بلند و بالا ہو رہی ہے ـ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز