کرناٹک انتخابات : اپنی انتخابی مہم میں سدھار میا نے تین ماہ میں خرچہ کئے عوام کے 56 کروڑ روپیے

کرناٹک انتخابات سے قبل سیدھار میا حکومت نے اپنی کامیابی گنوانے اور ووٹ بینک تیار

Apr 17, 2018 12:06 AM IST | Updated on: Apr 17, 2018 01:06 AM IST

کرناٹک انتخابات سے قبل سیدھار میا حکومت نے اپنی کامیابی گنوانے اور ووٹ بینک تیار کرنے کے مقصد سے گزشتہ تین ماہ میں 56 کروڑ روپیے خرچ کر دئے ۔ دراصل حق اطلاعات کے تحت یہ معلومات سامنے آئی ہے ، جس میں پتہ چلا کہ یہ پیسہ اسمبلی انتخابات سے قبل انفورمیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ہورڈنگس پر خرچ کئے گئے، جسے بسوں ، میٹرو ریل کے کھمبوں ، آٹو رکشا وغیر ہ تمام جگہوں پر لگائے گئے۔

عوام کے اس پیسہ کو سی ایم سدھارمیا اور کے جے جارج ، ایم بی پاٹل جیسے ان کے وزراء  کے کام کو گنانےبتانے کے لئے خرچ کئے گیے۔ ہورڈنگس اور بل بورڈرس کے علاوہ ڈجیٹل پلٹفارم ، ٹی وی چینل پر بھی ایڈ دئے گئے ، جس کے ئے الگ سے فنڈ تقسیم کیا گیا۔

کرناٹک انتخابات : اپنی انتخابی مہم میں سدھار میا نے تین ماہ میں خرچہ کئے عوام کے 56 کروڑ روپیے

سدھارمیا

کرناٹک حکومت نے 2017۔18کے بجٹ میں انفورمیشن انڈ پبلک رلیشن ڈپارٹمنٹ کو 280 کروڑ روپیے تقسیم کئے گئے تھے، اسی سال فروری میں وزیر اعلیٰ سدھارمیا نے کہا تھا کہ حکومت 2017۔18میں اپنی اسکیموں کے اشتہار کے لئے 123 کروڑ روپیے خرچ کرےگی۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز