بنگلورو میں بڑھتے سڑک حادثات پر لگام لگانے کی غرض سے اسکائی واک کی تعمیر

بنگلورو میں دن بہ دن بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کی غرض سے بنگلورو مہانگر پالیکے نے شہر کے مختلف مقامات پر اسکائی واک تعمیر کرکے راہ گیروں کو سڑک پار کرنے کے لیے آسانی فراہم کی ہے

Feb 01, 2017 11:15 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 11:15 PM IST

بنگلورو : بنگلورو میں دن بہ دن بڑھتے سڑک حادثات پر قابو پانے کی غرض سے بنگلورو مہانگر پالیکے نے شہر کے مختلف مقامات پر اسکائی واک تعمیر کرکے راہ گیروں کو سڑک پار کرنے کے لیے آسانی فراہم کی ہے ـ اسی طرح بنگلورو کے جئے نگر تھرڈ بلاک کے اطراف اسکول اور کالج قائم ہیں ، جن کے طلبہ و طالبات کو سڑک پار کرنے کے لیے روزانہ مشکلات کا سامنا کرنے پڑتا تھا۔ ان کی پریشانیوں کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسکائی واک تعمیر کیا گیا ہے، ـ جس کا افتتاح سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک اور مہانگر پالیکے میئر پدماوتی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

ـ اس موقع پر کنڑا کے معروف شاعر دارا بیندرے کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی گئی اوراس اسکائی واک کو دارا بیندرے اسکائی واک کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ـ اس اسکائی واک کی لمبائی 64 میٹر ہے ، جس میں تین لفٹ بھی بنائے گئے ہیں ـ اسکائی واک کی تعمیر میں تقریباً دو کروڑ روپئے خرچ کیے گئے ہیں ـ۔

بنگلورو میں بڑھتے سڑک حادثات پر لگام لگانے کی غرض سے اسکائی واک کی تعمیر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز