بی جے پی میں شمولیت کے بعد ایس ایم کرشنا کا آبائی گاؤں میں پرزور استقبال

Apr 04, 2017 07:28 PM IST | Updated on: Apr 04, 2017 07:28 PM IST

بنگلورو۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا نے پہلی مرتبہ اپنے آبائی گاؤں منڈیا ضلع کےمدور کا دورہ کیا ـ اس موقع پر نہ صرف بی جے پی کارکنان بلکہ چند حامیوں نے بھی  ایس ایم کرشنا کا پرجوش استقبال کیاـ اس دوران ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی بہترین انتظامیہ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ـ ملک میں نریندر مودی اور کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں بی جے پی ترقی کررہی ہےـ انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے انتخابات میں کرناٹک میں بی جے پی کو ضرور اکثریت حاصل ہوگی ـ

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی کا وجود ابھی باقی ہے لیکن اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ـ یہ اسی وقت ممکن ہے جب سب محنت سے کام کرینگے ـ  منڈیا ضلع میں بی جے پی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام مل جل کر کام کرینگے ـ بی جے پی کا  وجود نہ ہونے کی جو بات کہی جارہی ہے اسے میں نہیں مانتا ـ

بی جے پی میں شمولیت کے بعد ایس ایم کرشنا کا آبائی گاؤں میں پرزور استقبال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز