سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 15 مارچ کو بی جے پی میں ہوسکتے ہیں شامل

کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پندرہ مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Mar 13, 2017 04:48 PM IST | Updated on: Mar 13, 2017 04:49 PM IST

میسور : کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پندرہ مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔  مسٹر یدیورپا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر کرشنا پندرہ مارچ کو دہلی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرنے کے لئے کل دہلی جارہے ہیں۔ گذشتہ کچھ ماہ سے کانگریس کی رکنیت سے استعفی دینے والے مسٹر کرشنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پروگرام پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ملتوی کردیا گیا تھا اب ان کے پارٹی میں شامل ہونے کے تما م راستے کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مسٹر کرشنا نے گذشتہ ماہ یہ کہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہیں جس طرح سے وزیر خارجہ کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا وہ مناسب نہیں تھا اور انہیں کافی ناگوار گذراتھا۔ا س کے بعد کانگریس کے وزیر اعلی سدارمیا سیمت ریاست کے کانگریسی لیڈر بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 15  مارچ کو بی جے پی میں ہوسکتے ہیں شامل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز