سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی شمالی کنڑا میں فرقہ وارانہ فسادات کی شدید مذمت

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے شمالی کنڑا ضلع میں حال ہی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی سخت مذمت کی ہے ۔

Dec 18, 2017 11:29 PM IST | Updated on: Dec 18, 2017 11:29 PM IST

بنگلورو : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے شمالی کنڑا ضلع میں حال ہی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی سخت مذمت کی ہے ۔ـ فسادات کے موقع پر سرسی میں جو بھی نقصان ہوا ہے ، اس کا معاوضہ دینے کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ـ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی کمیٹی کے رکن مجید خان نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی اور کانگریس کارکنوں نے سیاسی فائدے کیلئے شمالی کنڑا ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات کروائے ہیں ۔ـ اس سے نہ صرف سرسی بلکہ پورے شمالی کنڑا ضلع میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔

ـ مجید خان نے مزید کہا کہ فسادات کے موقع پر ضلع میں 35 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ، اس کے باوجود ضلع کے انچارج وزیر نے ابھی تک متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی پولیس تھانہ میں اس معاملہ کی شکایت درج کی گئی ہے ۔ ـ مجید خان نے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے فوراً معاوضہ دینے کا ریاستی حکومت نے مطالبہ کیا ۔ـ

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی شمالی کنڑا میں فرقہ وارانہ فسادات کی شدید مذمت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز