کرناٹک : پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی کا مطالبہ پر بی جے پی کی چوطرفہ تنقید

کرناٹک کے رائچور میں ملی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حال ہی میں بی جے پی لیڈر سی ٹی روی کی جانب سے شہر میں دیئے گئے بیانات کی مذمت کی ہے ۔

Dec 15, 2017 10:04 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 10:04 PM IST

رائچور : کرناٹک کے رائچور میں ملی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حال ہی میں بی جے پی لیڈر سی ٹی روی کی جانب سے شہر میں دیئے گئے بیانات کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ سی ٹی روی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایف آئی ، ایس ڈی پی آئی اوردیگر تنظیموں اور پارٹیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

شہر کے معروف سماجی کارکن اور رائچور مسلم ایکتا سماج کے لیڈر سراج احمد جعفری نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی مسلمانوں اور مسلم تنظیموں کو نشانہ بنانا بی جے پی کا وطیرہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد شہادت کے پیچھے کن تنظیموں اور پارٹیوں کا ہاتھ تھا یہ سبھی کو معلوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال میں کرناٹک کے چگمنگلور ضلع کی درگاہ حضرت دادا حیات قلندر کے قبرستان میں بعض ہندو تنظیموں نے قبروں کی کھلے عام بے حرمتی کی ۔ جعفری کا کہا کہ صورتحال اتنی سنگین ہوگئی ہےکہ غذائی اشیاء کو لے کر گئو رکشا کے نام پر بے قصور لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے ۔

کرناٹک : پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی کا مطالبہ پر بی جے پی کی چوطرفہ تنقید

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز