اب اس اداکارہ کے ساتھ ٹرین میں ہوئی چھیڑ چھاڑ ، مگر مدد کیلئے آگے نہیں آئے لوگ

Feb 02, 2018 01:43 PM IST | Updated on: Feb 02, 2018 01:46 PM IST

منگلورو : جنوبی ہندوستان کی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ سنوشا سنتوش نے ٹرین میں پیش آئے واقعہ کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ 23 سال کی اس اداکارہ نے بتایا کہ دو فروری کی صبح کو منگلورو سینٹرل سے تروننت پورم کے درمیان چلنے والی ماویلی ایکسپریس سے وہ سفر کررہی تھیں ۔ سفر کے دوران رات میں ادکارہ کو لگا کہ کوئی ان کے ہونٹوں کو چھو رہا ہے ۔

سنوشا نے بتایا کہ مجھے لگا جیسے کسی نے میرے ہونٹوں کو چھوا اور میری آنکھ کھلتے ہی میں نے ایک آدمی کے ہاتھ کو اپنے چہرے کے پاس پایا ۔ سنوشا کے مطابق میں نے فورا اس آدمی کا ہاتھ پکڑ لیا اور شورمچایا ۔ حالانکہ اس وقت ڈبے میں کوئی لوگ موجود تھے ، لیکن میرے ایک معاون اور ایک ساتھی مسافر کے علاوہ کوئی بھی ہماری مدد کیلئے آگے نہیں آیا۔

اب اس اداکارہ کے ساتھ ٹرین میں ہوئی چھیڑ چھاڑ ، مگر مدد کیلئے آگے نہیں آئے لوگ

سنوشا نے بتایا کہ وہ دیر تک اس شخص کا ہاتھ پکڑے رہی اور جب تک ریلوے پولیس کے افسران اور ٹی ٹی ای ان کے ڈبے میں نہیں آئے ، انہوں نے اس آدمی کو جانے نہیں دیا۔

انہوں نے ہمارے نیٹ ورک کو دی بائٹ میں کہا کہ میں اوپر کی برتھ پر سو رہی تھی ، جب میں نے ایسا محسوس کیا ۔ وہ میرے لئے حیران کن تھا ، لیکن میں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر شور مچادیا ۔ میرے ساتھی اننی اور ایک ساتھی مسافر نے میری مدد کی ، لیکن باقی لوگ تماشا دیکھتے رہے ۔ ٹی ٹی ای نے اس واقعہ کی جانکاری ریلوے پولیس کو دی اور اگلے ہی اسٹیشن پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز