حیدرآباد تبلیغی اجتماع کیلئے ممبئی ، بھساول اور ناگپور سے خصوصی ٹرینیں چلائے گا ریلوے

Mar 08, 2017 09:24 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 09:24 PM IST

ممبئی: محکمہ ریلوے نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ 9مارچ سے ممبئی ۔حیدرآباد،بھساول ۔حیدرآباد اورناگپور۔حیدرآباد کے درمیان خصوصی اجتماع ٹرینیں چلائی جائیں گی اور اسی روز سے ان 6خصوصی ٹرینوں کی ریزرویشن بکنگ شروع ہوجائیگی۔ سینٹرل ریلوے کے ایک اعلامیہ کے مطابق مذکورہ چھ ٹرینیں ممبئی۔حیدرآباد،بھساول ۔حیدرآباد اور حیدرآباد ۔ناگپور کے درمیان چلائیں جائیں گی۔حیدرآبادمیں تبلیغی اجتماع کے پیش نظر ان ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمنس سے خصوصی ٹرین 9مارچ کو شام 4بجکر 40منٹ پر روانہ ہوگی اور حیدرآباد دوسرے روز صبح10بجے پہنچ جائے گی جبکہ حیدرآباد سے خصوصی ٹرین 12مارچ کو رات ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوکر دوسرے دن شام 4بجکر20منٹ پر ممبئی کے چھتر پتی شیواجی ٹرمنس پہنچے گی۔مذکورہ دونو ٹرینوں میں اے سی دوسرادرجہ اور چار ڈبے اے سی تھری ٹائر اور چھ سلیپرکلاس اور دوسکنڈکلاس کے ڈبے ہوں گے۔ٹرین کلیان،لوناولہ ،پونے ،شولا پور،گلبرگہ ،واڑی ،تندور،وقار آباداور بیگم بیٹھ ہوتے ہوئے حیدرآباد پہنچے گی۔

حیدرآباد تبلیغی اجتماع کیلئے ممبئی ، بھساول اور ناگپور سے خصوصی ٹرینیں چلائے گا ریلوے

ریلوے ذرائع کے مطابق بھساول ۔حیدرآباد خصوصی ٹرین بھساول سے 9مارچ کو رات 8بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح گیارہ بجے حیدرآباد پہنچے اور واپسی میں ٹرین 12مارچ کو حیدرآباد سے رات ساڑھے 9بجے روانہ ہوکر دوسرے روز بھساول دوپہر پوے دوبجے پہنچے گی۔ٹرین ملکہ پور،اکولہ ،بدنیرہ ،دھامن گاؤں ،وردھا بلاڑشاہ ،سرپور،قاضی پیٹھ ہوتے ہوئے حیدرآباد جنکشن پہنچے گی۔اس ٹرین میں 7سلیپر کلاس ڈبے اور ایک سکنڈکلاس ڈبہ ہوگا۔

جبکہ ناگپور ۔حیدرآباد رٹرین ناگپور سے 9مارچ کو رات پونے گیارہ بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح گیارہ بجے پہنچے گی۔حیدرآباد سے خصوصی ٹرین 12مارچ کو حیدرآباد سے رات ساڑھے نو بجے روانہ ہوکر دوسرے دن صبح ساڑھے نو بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ان خصوصی ٹرینوں 01111, 01211 & 01311 کے ریزرویشن 9مارچ کو ہی کیے جاسکیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز